بیجنگ: ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ زہریلے کنکھجورے کا زہر گردے کی بیماریوں کے موثر علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
گردوں کی بیماری دنیا کے کئی خطوں میں موت کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے جس سے ہر سال لاکھوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔
ماہرین صحت اور طب کے شعبے میں حکام نے اب گردوں کی دائمی بیماری کو روکنے یا اس کے علاج کے لیے ایک جدید طریقہ دریافت کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زہریلا کنکھجورا جسے چائنیز ریڈ ہیڈڈ سینٹی پیڈ کہا جاتا ہے، گردوں کی بیماری کے علاج میں مدد فراہم کر سکتا ہے اور افراد کی زندگیاں بچا سکتا ہے۔
تحقیق جرنل آف نیچرل پراڈکٹس میں شائع ہوئی ہے جس میں محققین نے پایا کہ کنکھجوروں میں alkaloids نامی خصوصی کیمیکلز ہوتے ہیں جو بیماری سے لڑتے ہیں۔
محققین نے کہا کہ زہریلے کنکھجورے کا کیمیائی الکلائیڈ گردوں میں سوزش اور زخموں کو کم کر سکتا ہے۔ سرخ کنکھجوروں میں 12 نئے الکلائیڈ مرکبات موجود ہوتے ہیں جن میں سے کچھ سوزش کے خاتمے اور اینٹی رینل فبروسس خصوصیات کے حامل ہیں۔
منگل, اپریل 15
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔