خون کے دبا یا بلڈ پریشر سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ شریانوں سے کتنی مقدار میں خون گزر رہا ہے۔ہائی بلڈ پریشر یا فشار خون کا سامنا اس وقت ہوتا ہے جب شریانوں سے گزرنے والے خون کا دباؤ مسلسل بہت زیادہ ہو۔ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل مرض قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس کے شکار افراد کو اکثر اس کا علم ہی نہیں ہوتا۔
مگر کیا چہل قدمی کو عادت بنانے سے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے؟ہائی بلڈ پریشر کی علامات کیا ہوتی ہیں اور اس سے بچنے کے آسان طریقے کیا ہیں؟
طبی ماہرین کے مطابق ایسا ممکن ہے۔امریکا کے کلیولینڈ کلینک کے ماہرین کے مطابق چہل قدمی سے دل کے افعال بہتر ہوتے ہیں اور جسمانی فٹنس بھی بہتر ہوتی ہے جس سے بھی دل زیادہ موثرانداز سے کام کرنے لگتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جب دل کے افعال بہتر ہوتے ہیں تو شریانوں میں دباؤ گھٹ جاتا ہے جس سے بلڈ پریشر کی سطح میں کمی آتی ہے۔2021 کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ چہل قدمی کو معمول بنانے سے بلڈ پریشر کی سطح میں نمایاں کمی آتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ ہر ہفتے 5 بار معتدل رفتار سے 20 سے 40 منٹ تک چہل قدمی کرنے سے ہائی بلڈ پریشر سے محفوظ رہنے میں مدد ملتی ہے۔
دیگر تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایک سے 3 ماہ تک چہل قدمی کو معمول بنانے سے بلڈ پریشر میں نمایاں کمی آتی ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ ورزش کو دن بھر میں مختصر سیشنز میں تقسیم کرنا زیادہ بہتر ہے جیسے دن میں 3 بار 10، 10 منٹ کی چہل قدمی، ایک بار میں 30 منٹ کی چہل قدمی کے مقابلے میں بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں زیادہ بہتر ہوتی ہے۔
صحت مند افراد کا بلڈ پریشر کتنا ہوتا ہے؟
بلڈ پریشر کے جانچنے کے 2 پیمانے ہیں، ایک خون کا انقباضی دباؤ (systolic blood pressure) جو کہ اوپری دبا ؤکے نمبر کا اظہار کرتا ہے۔
انقباضی دبا ؤبنیادی طور پر دل کے دھڑکنے سے جسم کے مختلف اعضا تک پہنچنے والے خون کے دباؤ کو ظاہر کرتا ہے۔
دوسرا پیمانہ انبساطی دبا (diastolic blood pressure) ہے جو انسانی دھڑکنوں کے درمیان وقفے اور آرام کے نمبر ظاہر کرتا ہے۔
تو یہ جان لیں کہ صحت مند افراد کا بلڈ پریشر 120/80 ہونا چاہیے۔اگر کسی فرد کا بلڈ پریشر 130/80 ہے تو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اس میں ہائی بلڈ پریشر کی بیماری کا آغاز ہو رہا ہے۔
اسی طرح اگر بلڈ پریشر 140/90 ہو تو یہ ہائی بلڈ پریشر کے سنگین مرحلے کی جانب بڑھنے کا عندیہ ہے۔
یہ نمبر انتہائی اہم ہوتے ہیں کیونکہ انقباضی دباؤ میں ہر 20 یا انبساطی دبا ؤمیں 10 نمبروں کے اضافے سے کسی فرد کے ہارٹ اٹیک یا فالج سے موت کا خطرہ دوگنا بڑھ جاتا ہے۔
طبی ماہرین کی جانب سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ 30سال کی عمر کے بعد ہر سال کم از کم ایک بار بلڈ پریشر کو چیک ضرور کرنا چاہیے۔
جمعہ, جولائی 4
تازہ ترین
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب