کراچی: پاکستان ہاکی ٹیم کے ہالینڈ اور پولینڈ کے ویزے جاری ہوگئے جس کے بعد قومی ٹیم کی ہالینڈ روانگی کے ٹکٹس بھی بک کرادیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کی جمعے کی صبح ہالینڈ روانگی کے ٹکٹس بک کروا ئے گئے ہیں اور کھلاڑیوں کو صرف ہالینڈ اور پولینڈ کا ویزا دیا گیا ہے۔
پاکستان ہاکی ٹیم نے پروگرام کے تحت 20 مئی کو ایمسٹرڈیم روانہ ہونا تھا تاہم بروقت ویزا عمل میں تاخیر کی وجہ سے ہنگامی طور پر اسلام آباد میں موجود ہالینڈ کے سفارت خانے نے کھلاڑیوں کے فنگر پرنٹس کا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد ان کے ویزے یقینی بنائے ہیں۔
قومی ٹیم نے ہالینڈ کے خلاف 22 مئی کو میچ کھیلنا تھا جو روانگی میں تاخیر کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا تاہم اب قومی ٹیم مختلف کلبز کے خلاف میچز کھیلے گی۔
پاکستان ہاکی ٹیم مختصر تربیتی کیمپ کے بعد ایٹ نیشنز ٹورنامنٹ کھیلنے پولینڈ جائے گی جہاں پیرو لیگ کا کوالیفائی رانڈ 31 مئی سے 9 جون تک کھیلا جا رہا ہے، اس ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم پرو ہاکی لیگ کھیلنے کی حق دار ہوگی۔
پیر, جولائی 7
تازہ ترین
- نواسہ رسولؐ کی جدوجہد ظلم و جبر کیخلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے: مریم نواز
- پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں: گورنر
- آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا برپا، عالمِ اسلام بدستور خاموش ہے: خواجہ آصف
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے