انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے لیے 2 اضافی سکیورٹی افسر مہیا کر دیے۔ذرائع کے مطابق اضافی سکیورٹی افسر قومی کھلاڑیوں کی نقل و حرکت کے دوران موجود ہوں گے۔
کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کو ہوٹل سے باہر نکلتے وقت مداح گھیر لیتے تھے۔ مداحوں کے گھیرنے کی وجہ سے ناخوشگوار ویڈیوز بھی سامنے آ رہی تھیں۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی درخواست پر انگلینڈ بورڈ نے سکیورٹی افسر فراہم کیے ہیں۔
خیال رہے کہ کارڈف میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ہوٹل سے باہر نکلتے ہی مداحوں نے گھیر لیا تھا۔ جس پر بابر اعظم جھنجھلا گئے تھے اور غصے میں آگئے تھے۔ انہوں نے انتظامیہ پر بھی ناراضی کا اظہار کیا تھا لیکن تھوڑی ہی دیر میں وہ اپنے چاہنے والوں میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کارڈف میں کھیلا جائے گا۔
پیر, دسمبر 23
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
- محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
- گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
- جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- 8فروری الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعےحکومت بنوائی گئی: جاوید لطیف
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی