دبئی تیزی سے ترقی کے منازل طے کررہا ہے اور وہاں تعمیراتی شعبے کو ریکارڈز بنانا پسند ہے۔دنیا کی بلند ترین عمارت کا گھر ہونے کے ساتھ ساتھ اس شہر میں دنیا کا سب سے بڑے شاپنگ سینٹر بھی موجود ہے جو اب مزید پھیلنے والا ہے۔
دبئی مال ایک کروڑ 20 لاکھ اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلا ہوا شاپنگ سینٹر ہے اور اب اس میں مزید 240 دکانوں اور ہوٹلوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔اس سینٹر میں دنیا کا سب سے بڑا مال ایکوریم بھی موجود ہے جبکہ ڈیجیٹل آرٹ میوزیم، 15 کروڑ سال پرانا ڈائنا سور کا ڈھانچہ، 26 اسکرینوں پر مشتمل سنیما اور بہت کچھ موجود ہے۔مگر اب اسے مزید توسیع دی جا رہی ہے تاکہ دبئی میں سیاحوں کی بڑھتی تعداد کو زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں۔البتہ ابھی یہ واضح نہیں کہ اس تعمیراتی منصوبے پر کام کب شروع ہوگا۔
اس منصوبے پر 40 کروڑ ڈالرز سے زائد خرچ کیے جائیں گے۔اس سے قبل دبئی میں ائیرکنڈیشنڈ شاہراہ تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی سامنے آیا تھا۔
فروری 2023 میں اس منصوبے کی تفصیلات سامنے آئی تھیں جس کے مطابق یہ شاہراہ 58 میل طویل ہوگی جس کے اوپر ایک چھت موجود ہوگی اور اسے دی لوپ کا نام دیا جائے گا۔
بنیادی طور پر یہ شاہراہ سائیکل چلانے یا پیدل گھومنے والوں کے لیے ہوگی۔کمپنی کے مطابق اس منصوبے کا مقصد پیدل یا سائیکل سے دبئی میں کسی بھی جگہ پہنچ جانے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
یہ شاہراہ دبئی کے گرد گھومے گی اور یہ گاڑیوں سے پاک سر سبز راہداری ہوگی تاکہ لوگ پیدل یا سائیکل پر شہر کی سیر کرسکیں۔
پیر, جولائی 7
تازہ ترین
- نواسہ رسولؐ کی جدوجہد ظلم و جبر کیخلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے: مریم نواز
- پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں: گورنر
- آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا برپا، عالمِ اسلام بدستور خاموش ہے: خواجہ آصف
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے