ڈیلاس: مارچ 1963 میں جاری کیے گئے دی امیزنگ اسپائڈر مین نمبر 1 کے ایڈیشن کی ایک کاپی ریکارڈ 13 لاکھ 80 ہزار ڈالر (38 کروڑ روپے سے زائد)میں نیلام کر دی گئی۔
امریکی شہر ڈیلاس میں نیلام ہونے والا یہ والیوم(جس میں اسپائڈر مین کا فنٹاسٹک فور سے پہلی بار آمنا سامنا ہوا) ان دو کاپیوں میں سے ایک ہے جن کو سرٹیفائیڈ گارنٹی کمپنی نے نیئر منٹ/منٹ 9.8 (بہتر حالت میں)قرار دیا۔
امیزنگ فینٹیسی نمبر 15 میں کردار کے متعارف کرائے جانے کے سات ماہ بعد جاری ہونے والی کامک بک کو ہیریٹیج آکشن نے 13 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی خطیر رقم میں نیلام کیا (جو اب تک کی فروخت ہونے والی سب سے مہنگی دی امیزنگ اسپائڈر مین نمبر 1 کی کاپی ہے)۔ اس سے قبل ایک کاپی کو جولائی 2023 میں 5 لاکھ 20 ہزار 380 ڈالرز کی ریکارڈ رقم میں فروخت کیا گیا تھا۔
نیلامی میں سپر مین نمبر ون 23 لاکھ 40 ہزار ڈالر اور 1942 کی آل اسٹار کامکس نمبر 8 (جس میں پہلی بار ونڈر وومن کو دِکھایا گیا) 15 لاکھ ڈالر میں نیلام کی گئی۔
جمعہ, دسمبر 6
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز