واشنگٹن: امریکا نے ترکی کو ایف 16 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکومت نے ترکی کو 23 ارب ڈالر مالیت کے 40 ایف 16 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے طویل عرصے سے تاخیر کا شکار ہونے والے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ 79 جدید کٹس بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ کانگریس نے یونان کو 35 F-16 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی بھی منظوری دی ہے، جن کی مالیت 8.6 بلین ڈالر ہے۔
میڈیا رپورٹس نے اشارہ کیا کہ ترکی کی جانب سے نیٹو میں سویڈن کے الحاق کی منظوری کے باوجود طیاروں کی ڈیل نہ ہونے سے اتحادیوں کے درمیان تعلقات کو کشیدہ ہو رہے تھے ۔
رپورٹس کے مطابق ترکی نے سب سے پہلے F-16 طیاروں کے لیے 2021 میں درخواست دی تھی لیکن سویڈن کی جانب سے نیٹو کی رکنیت کی منظوری کے بعد یہ معاہدہ موخر ہو گیا تھا۔ ترکی نے سوئیڈن سے متعلق تحفظات ظاہر کئے تھے کہ سوئیڈش حکومت کردش علیحدگی پسندوں کی حمایت کرتی ہے۔
تاہم ترک پارلیمنٹیرینز نے رواں ہفتے سویڈن کے نیٹو میں شمولیت کی منظوری دی تھی جس کے بعد صدر طیب اردگان نے اس پر دستخط کر دیے تھے۔
ترکی کے اس فیصلے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے ترکی پر زور دیا کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے F-16 طیاروں کی فروخت کی فوری منظوری دے۔
بدھ, مئی 21
تازہ ترین
- آرمی چیف اور وزیراعظم سے اپیل، جہاد کے تصور پر قوم کو متحد کریں: حافظ نعیم الرحمان
- پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے: ترک سفیر
- صدر مملکت کا گوجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا
- بانی نے کہا مودی انتقامی حملہ کر سکتا ہے: علیمہ خان
- عالمی برادری کو پتہ چلنا چاہئے مودی انٹرنیشنل دہشت گرد ہے: خواجہ آصف
- پاک فوج کے 11 جوان اور 40 شہری شہید ہوئے، آئی ایس پی آر
- آرمی چیف جنگ کی اصل روح کو جانتے ہیں: انوارالحق کاکڑ
- بارڈرپرٹینشن سے ڈرنا نہیں، ہرچیزکا بہادری سےمقابلہ کرنا ہے: مریم نواز
- چین پر یقین ایک بہتر کل پر یقین ہے۔
- امریکہ کے "باہمی محصولات” کثیرالطرفہ تجارتی نظام پر براہ راست حملہ ہیں
- چین کی خلائی شراکت داری: انسانیت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا
- ٹیرف اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی: وقت آگیا ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔