- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
Author: web desk
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا) نے مائع پٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 18 روپے52 پیسے مہنگا کردیا۔ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت اضافے کے بعد256 روپے42 پیسے ہوگئی ہے جبکہ اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا۔اوگرا نوٹیفیکیشن کے مطاق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے57 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا۔ ایل پی جی کا11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر18 روپے52 پیسے مزید مہنگا ہوگیا اور نئی قیمت3 ہزار25 روپے 87 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اسلام آباد : فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کرلیا۔زرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن نے شہباز شریف کو 3 جنوری کو قلم بند کروانے کے لئے طلب کرلیا ۔شہباز شریف کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے کمیشن میں طلب کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں 2017 میں تحریک لبیک کے فیض آباد دھرنے کے وقت شہباز شریف وزیراعظم پنجاب تھے ۔ گزشتہ سال نومبر میں نگران حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں عدالتی فیصلے پر عمل اور زمہ داروں کے تعین کے لئے انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔
سینیٹ نے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف منفی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈہ کرنے والوں کو سخت سزا دینے کی قرار ادا متفقہ طور پر منظور کرلی۔سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت منعقدہ ہوا جس میں متعدد بلز پیش کئے ‘ پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مندتنگی نے افواج پاکستان کے حق میں ایک قرار ادا پیش کی جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔قرا رداد میں کہا گیاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملکی سرحدوں کے تحفظ و دفاع میں مسلح افواج اور دفاعی ایجنسیوں نے بے پناہ قربانیاں دیں’ فوج اور سیکیورٹی…
اسلام آباد:سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کو لیول پلئینگ فیلڈ نہ ملنے کے معاملہ پر تحریک انصاف کی توہین عدالت کی درخواست 3 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں بننے والے 3 رکنی بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے لیول پلیئنگ فیلڈ کے بارے میں پاکستان تحریک انصاف کی توہینِ عدالت کی درخواست کو 3 جنوری کو سماعت کے لئے مقرر کردیا ہے کیوں کہ کل کچھ اہم معاملات…
اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے موجودہ انتخابی عمل پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔بیرسٹر گوہر علی خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی امیدواروں کوانتخابی عمل سے کھلے عام روکا گیا، الیکشن کمیشن فوری ازخود نوٹس لے، ایسی پہلے کبھی مثال نہیں ملتی، الیکشن کمیشن کی پہلی ذمہ داری شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن ہے، شفاف انتخابات روکنے کا پہلا قدم ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن ذمہ داری پوری نہیں کرسکا، سپریم کورٹ کے لئے اس سے بڑھ کر کوئی سوموٹو نوٹس نہیں ہوسکتا، عدلیہ…
گوجرانوالہ : نو مئی کو گو جرانوالہ کینٹ پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عدالت نے 51ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔اے ٹی سی عدالت نے زیردفعہ 88کے تحت جائیداد ضبط کر نے کا حکم دیا۔ مقدمے میں ملوث 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی بھی جاری ہے۔ عدالتی حکم پر ملزمان کے گھروں اور شہر کے اہم مقامات پر اشتہار آویزاں کئے گئے ہیں۔عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری رکھے جبکہ 51 ملزمان کی فہرست میں مراد سعید ٗ حماد اظہر ٗ فرخ حبیب ٗ عمر ایوب ٗ علی…
وسطی جاپان میں زلزلے کے بعد ساحلی علاقو ں کے لئے سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے وہاں رہنے والوں کو انخلاء کی ہدایت کی گئی۔جاپانی میڈیا کے مطابق سی آف جاپان میں زلزلے کے جھٹکے ریکاڈ کیے گئے جن میں سے ایک جھٹکے کی شدت 7.6ریکاڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکوں کے ساتھ سی آف جاپان کے مختلف ساحلی علاقوں میں ایک میٹر بڑی لہریں متحرک ہوئیں اور مزید بڑی لہروں کا امکان ہے۔زلزلے سے متاثر ہ خطے میں ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے جبلہ پروازوں اور ٹرین سروسز متاثر ہوئیں ٗ تاہم ابھی کسی جانی نقصان کی رپورٹ…
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ پر حملے اور جلا گھیرا کے مقدمے میں مراد سعید، حماد اظہر اور عمر ایوب سمیت 51 ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنیکا حکم دے دیا۔گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مقدمے میں ملوث 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری رکھتے ہوئے ملزمان کے گھروں اور شہر کے اہم مقامات پر اشتہار آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عدم پیشی پر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، مقدمے میں دہشتگردی کے ساتھ 302 کی دفعہ بھی لگائی گئی…
ٹوکیو :جاپان نئے سال کے پہلے روز 7.4 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، زلزلے کیبعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق سونامی کی وارننگ ایشیکاوا، نیگاٹا اور تویاما کے ساحلی علاقوں کے لیے جاری کی گئی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے جاپانی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہریوں کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔این ایچ کے نے رپورٹ کیا کہ ہوکوریکو الیکٹرک پاور نے کہا ہے کہ وہ اپنے جوہری پاور…
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ارکان پارلیمنٹ کی تاحیات نااہلی کیس کیلئے 7 رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا ہےچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بنچ کل آرٹیکل62 ون ایف کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی تاحیات نااہلی کیس کی سماعت کل کرے گا۔کیس کی سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔ بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ’ جسٹس یحیی آفریدی’ جسٹس امین الدین خان’ جسٹس جمال خان مندوخیل’ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ سابقہ حکومت نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی تھی جس کے بعد…