- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
Author: web desk
کراچی: الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔سندھ ہائی کورٹ میں الیکشن شربیونل کے روبروحلقہ این اے214′ زین قریشی’ حلقہ این 238 سے حلیم عادل شیخ’ این اے241 سے ارسلان خالد اور پیپلز پارٹی کے امیدوار اختیار بیگ کی حلقہ این اے241 سے ریٹرننگ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں شاہ محمودقریش ‘ زین قریشی’ حلیم شیخ اور ارسلان خاالد کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔ ٹربیونل نے پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ کو این اے241 سے…
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کے کیس میں وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کے کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی بینچ کر رہا ہے، لارجر بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں۔کیس کی سماعت شروع ہونے پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے انتخابات…
اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی قرار داد کا الیکشن شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کے علاوہ کوئی احکامات الیکشن شیڈول پر اثر انداز نہیں ہوسکتے۔ عام انتخابات8 فروری کو ہی ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی قرار داد کی کوئی حیثیت نہیں۔ سینیٹ کی قرار داد کا الیکشن شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ سینیٹ نے الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کی تھی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد یں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں سنی علماء کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا مسعود الرحمان جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے غوری ٹاؤن میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ میں2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔سنی علماء کونسل نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی مولانا مسعود الرحمان جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مولانا مسعود الرحمان سنی علماء کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہیں۔
اسلا م آباد: سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرار داد2 بار کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔ سینیٹر دلاور خان نے ملک میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرار داد سینٹ میں پیش کی جس میں کہا گیا کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال ٹھیک نہیں اس لئے8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کئے جائیں ۔ قرار ادا کے متن کے مطابق جنوری اور فروری میں بلو چستان کے کئی علاقوں میں موسم سخت ہوتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان اور محسن داوڑ پر حملے ہوئے’ اور کئی لیڈرز کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔…
لاہور: امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ سیاسی گھٹن اور دھند کا موسم آئین کی بالادستی سے ہی نکھر سکتا ہے۔جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ آئین کے آرٹیکلز62,63 پر عمل ہو تو سیاست کرپشن سے پاک ہوسکتی ہے’ سیاست طویل عرصہ سے ا ہلیت پر نہیں این آر او کی بنیاد پر حل رہی ہے’ جمہوری ممالک میں کرپٹ افراد کو عوامی منصب پر برداشت نہیں کیا جاتا۔سراج الحق نے کہا کہ ملک میں اقتدار جمہوریت کے نہیں خاندانوں کے گرد گھومتا ہے’ پارٹیوں میں نظریات کی جگہ شخصیت پرستی نے لے رکھی ہے’ ساق…
رائیونڈ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگی قائد پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دل کی تکلیف ہوتی ہے تو یہ خود لندن بھاگ جاتے ہیں’ اس وقت بھی کہا تھا اتنی دور جانے کی ضرورت نہیں’ کراچی آجائیں ہم نے این آئی سی وی ڈی بنایا ہے۔ رائیونڈ میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ راؤنڈ کے لوگوں کو سمجھانا چاہتے ہیں اگر عوامی حکومت بنانی ہے تو یہ ن لیگ نہیں کرسکتی’ عوامی حکومت صرف شہیدوں کی جماعت ہی کرسکتی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ…
راولپنڈی: پاکستان تحریک نصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے ہوتے ہوئے ہمیں انصاف نہیں مل سکتا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی چیف جسٹس کے رویئے کی مذمت کرتی ہے’ آپ کوکوئی حق نہیں آپ پی ٹی آئی یا ان کے وکلاء کی تضحیک کریں۔ ہم چیف جسٹس قاضی فائز عیسی پر عدم اعتماد کا اعلان کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج لیگل ٹیم…
لاہور: پلڈاٹ نے پاکستان کی جمہوریت اور مسائل2023 کی جائزہ رپورٹ جاری کر دی’ رپورٹ کے مطابق2023 کے آخر میں جمہوریت شدید بھنور میں پھنس گئی تھی۔ رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ2024ء میں الیکشن کے اعلان سے جمہوریت میں بہتری کی امید ہے’ پلڈاٹ ننے رپورٹ میں پاکستان کی جمہوریت کو انتخابی آمریت کا نام دیا ہے’ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمہوریت میں مداخلت کی اس کاحوالہ بھی دیا گیا ہے۔ پلڈاٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نام نہاد ہائبرڈ نظام سے چھٹکارا پا کر فعال جمہوریت کی طرف اختیارات کی منتقلی کی جائے’…
چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت اور تیار ی رکھتی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سید جنرل عاصم منیر نے پاک فضائیہ کی آپریشنل ایئر بیس کا دورہ کیا اور ایئر بیس کی آپریشنلائزیشن تقریب میں شرکت کی۔ آرمی چیف کی آمد سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ان کا استقبال کیا۔ تقریب میں پاک فضائیہ نے نئے ویپن سسٹم اور دفاعی اثاثوں کی شمولیت کی…