Author: web desk

غزہ: اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے’ صیہونی فورسز کے حملوں میں مزید180سے زائد افراد شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا کر6 فلسطینیوں کو شہید کر دیا’ خان یونس اور دیر البلاح کے اطراف میںبھی حملے جاری ہیں’ حملوں میں غزہ کی 70 فیصد رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی319 افراد کو شہید کر دیا جبکہ3800 سے زائد زخمی ہوئے۔ دوسری جانب سے اسرائیل کی وسطی اور جنوبی غزہ میں شدید…

Read More

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک خود کش بمبار سمیت چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے اور ایک ہائی پروفائل حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے’ ان کے پاس سے اسلحہ’ گولہ بارود اور دھماکہ حیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے’…

Read More

لاہور: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں نظام عدل پر بڑے سنگین سوالات ہیں’ ریاست کے چند اداروں سے مستفید ہوتے ہیں توانہیں ابا کا درجہ دینا شروع کر دیتے ہیں اور جب مستفید نہیں ہوتے تو انہیں سوتیلا باپ بنالیتے ہیں۔ بیکن ہاوس نیشنل یونیورسٹی لاہور میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں انہیں قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ ایک طالبہ کے اس سوال کا یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف کی حکومت کے خاتمے یا قاسم کے ابا کی گرفتاری…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نااہلی کی مدت5سال یا تاحیات سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے’ جس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر2002 میںقائداعظم ہوتے تو وہ بھی نااہل ہوتے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا7 رکنی لارجر بینچ تاحیات نااہلی کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل عدالت میںپیش ہوئے اور کہا کہ آرٹیکل62 ون ایف کے تحت نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کی قانون سازی کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ تاحیات نااہلی کے فیصلے پر…

Read More

اسلا م آباد: لاپتہ افراد و جبری گمشدگیوں کے خلاف کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے وکیل شعیب شاہین کے دلائل پر ریمارکس دیئے کہ آپ معاملے کو سیاسی بنانا چاہتے ہیں تو یہ فورم نہیں ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں3رکنی بینچ نے سماعت کی’ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ لاپتہ افراد و جبری گمشدگیوں کے خلاف کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار خوشدل خان ملک نے کہا کہ عدالت حکومت کو جبری گمشدہ افراد سے متعلق قانون سازی کا حکم دے۔ جسٹس محمد…

Read More

پشاور: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس میں پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی ضمنی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز خان نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل الیکشن کمیشن نے دلائل دیئے کہ الیکشن کمیشن ہائی کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کر رہا ہے’ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا کیونکہ انٹرا پارٹی الیکشن پی ٹی آئی نے صحیح طریقے سے نہیں کئے’ جبکہ سنگل بینچ نے انتخابی نشان سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کیا’ الیکشن کمیشن کوسنے بغیر حکم…

Read More

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرنے کہا ہے کہ چاہے انڈر 19 ٹیم کے ساتھ لڑنا پڑے’ ہم انتخابات میں حصہ لیں گے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کسی بھی متعلقہ آر او نے ٹھیک احکامات جاری نہیں کئے ‘ ہمارے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے’8 فروری کو جیت کر صرف پی ٹی آئی کی ہوگی’ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ الیکشن بروقت ہوں گے’ کچھ لوگ ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں کہ انتخابات تاخیر کا شکار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کو اگر الیکشن سے نکالا جائے تو جمہوریت ڈی ریل اور…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کوہاٹ کے ریٹرننگ افسر( آر او) کی معطلی کا پشاور ہائی کورٹ کا حکم امتناع کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ نے پی کے91 ریٹرننگ افسر کو پشاور ہائی کورٹ سے معطل کرنے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل الیکشن کمیشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سنگل بنچ نے27 دسمبر کو الیکشن کمیشن کو نوٹس کئے بغیر آر او کو معطل کیا’ کوہاٹ کے ریٹرننگ افسر نے طبی وجوہات پر خود رخصت مانگی’ پشاور ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں نئے آر او کے خلاف کچھ تحریر نہیں کیا۔چیف…

Read More

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں علیحدگی پسندوں سے کوئی سوال کریں تو وہ گولی ماردیتے ہیں،جو سمجھتے ہیں قتل جائز ہے تو وہ قانون بنالیں، جس کو دیکھو وہ ہمدرد بنا پھرتا ہے۔لاہور میں بزنس سہولت سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کی آڑ میں دہشت گردوں کو سپورٹ کرنے والوں کو قبول نہیں کریں گے، 9مئی کو احتجاج کرنے والوں کابھی یہی ایشو تھا وہ قانون کے دائرے سے باہرآگئے تھے، مجھے خوشی ہوئی کہ پنجاب کے لوگوں کو بلوچستان کے لوگوں سے ہمدردی ہے، یہ…

Read More

غزہ: نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے وسطی اسرائیل میں سائرن بجانے کا اعلان کیا’ اسرائیلی فوج نے نئے سال کے پہلے روز بھی فلسطینیوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت مزید100 فلسطینی شہید ہوگئے۔ خان یونس شہر میں خوفناک زمینی لڑائی جاری ہے۔اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز نے رات گئے مشرقی غزہ کے ضلع زیتون میں شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں مغازی کیمپ کے ایک گھر پر ڈرون بھی گرائے جس میں بچوں سمیت…

Read More