ٹینیسی:برطانوی خاتون رنر نے دنیا کی مشکل ترین الٹرا میراتھن میں سے ایک ‘بارکلے میراتھن’ مکمل کرنے والی پہلی خاتون بن کر تاریخ رقم کی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی میں منعقد ہونے والی اس مشکل ترین ریس میں حصہ لینے والے لوگوں کو 60 گھنٹے کے مقررہ وقت کے اندر 100 میل کے سخت اور چیلنجنگ راستوں کو عبور کرنا تھا۔برطانوی ریاست اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی جیسمین پیرس نے اس مشکل ترین ریس کو کامیابی سے اس وقت مکمل کیا جب وقت ختم ہونے میں صرف ایک منٹ 39 سیکنڈ باقی رہتے تھے۔میراتھن کے لیے فروزن ہیڈ اسٹیٹ پارک میں بنایا گیا راستہ تقریبا 60 ہزار فٹ پر پھیلی چڑھائیوں اور اترائیوں پر مشتمل ہے، جو ماؤنٹ ایورسٹ سے دوگنی اونچائی بنتی ہے۔اس مشکل ترین ریس کو اب تک صرف 20 افراد ہی مقررہ 60 گھنٹوں کے اندر ریس کے اختتام تک پہنچے ہیں۔40 سالہ جیسمین پیرس ریس کے دوران دشوار گزار رستوں سے جانا پڑا، جن میں کھلے میدان، گھنے جنگلوں اور اندھیری راتوں میں بھی لگاتار دوڑتے ہوئے میراتھن کو مقرر وقت میں مکمل کرنا تھا۔جب تک وہ ریس کے اختتام پر پہنچی تو جیسمین پیرس کی ٹانگیں دشوار گزار علاقے، جھاڑیوں اور گھنے جنگل میں کھڑی رکاوٹوں سے زخمی ہوگئی تھیں۔ریس مکمل کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ جب میں ریس کے اختتام پر پہنچی تو مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں ریس جیت چکی ہوں میں نے یہ ریس مکمل کرنے کے لیے اپنی پوری جان لگا دی تھی۔
جمعہ, نومبر 22
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار