کیلیفورنیا: امریکا کے شہر فرانسسکو کی خلیج میں کئی دنوں سے تیرتے نظر آنے والے 2 منزلہ گھر کا معمہ حل ہو گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق گھر کو چند روز قبل پہ پہلی بار سان فرانسسکو کے ساحل کے قریب دیکھا گیا تھا جس کے بعد یہ آنے والے دنوں میں خلیج کے آس پاس مختلف مقامات پر دِکھتا رہا۔
تیرتے گھر نے متعدد قیاس آرائیوں کو جنم دیا۔ جب اسے پہلی بار دیکھا گیا تھا تو بہت سے لوگوں نے اسے ایک کارٹون فلم Up سے تعبیر کیا جس میں ایک ایسا ہی گھر سمندر کے بجائے آسمان میں اڑتا رہتا ہے۔
تاہم اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ گھر شہر کے دوسرے کنارے ریڈ ووڈ سٹی کی بندرگاہ سے آنے والا دوسرا آخری ہاس بوٹ (house boat) ہے۔
ریڈ ووڈ سٹی کی بندرگاہ چند سالوں قبل پانی پر رہنے والے 100 سے زائد افراد کی رہائش گاہ تھی لیکن قریبی رہائشی شہریوں نے ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جس نے انہیں ہاس بوٹس کے ذریعے بیدخل ہونے پر مجبور کردیا۔اب یہ ہاس بوٹ سان فرانسسکو کے شہر سوسالیٹو کی کوموڈور بندرگارہ سے آلگا ہے۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم